Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17فروری1996
صبح اچانک خیال آیا کہ شاید میراآخری وقت قریب آگیا اور اب میں زیادہ دن تک یہاں زندہ نہیں رہوں گا۔ اس وقت میں نظام الدین (دہلی) کے مکان میں اپنے مطالعہ کے کمرہ میں تھا۔ میرے دل نے کہا کہ اب تک میں اس گھر میں رویاکھویاتھا، اب میرے بعد یہ مکان روئے گا اور کہے گا کہ وہ جو اللہ کے لیے روتا تھا وہ اس دنیا سے چلا گیا۔