Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11جون1996
کویت کا عربی ہفت روزہ المجتمع (16-10محرم1417ھ) جذباتی مضامین سے بھراہوا رہتا ہے۔ صفحہ27پر ایک مضمون ’’عصرالمعلومات‘‘ ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ زمانہ معلومات (انفارمیشن) کا زمانہ ہے۔ جو قوم معلومات میں آگے ہے وہی ہر اعتبار سے آگے ہے۔ مضمون کا خاتمہ ان الفاظ پر ہوتا ہے کہ اس انفارمیشن ٹکنالوجی کے زمانہ میں عرب اور مسلمان کہاں ہیں (این موقعنا نحن العرب والمسلمین من تکنو لوجیا المعلومات)
اس طرح کی باتیں مجھے بالکل بے معنی معلوم ہوتی ہیں۔ ایک طرف دنیا بھر کے مسلمان دوسری قوموں سے جھوٹی لڑائی جاری کئے ہوئے ہیں جس و ہ غلط طور پر جہاد کہتے ہیں۔ دوسری طرف وہ انفارمیشن کے سائنسی دور میں اعلیٰ مقام بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دونوں باتیں ایک دوسرے کی ضدہیں۔ سائنسی ترقیوں میں آگے بڑھنے کے لیے مسلمانوں کو جنگ وجدل چھوڑنا پڑے گا۔ اوراگر وہ اس کو نہیں چھورسکتے تو موجودہ پچھڑے پن کو قبول کرنا ہی ہوگا۔ کیوں کہ یہ پچھڑاپن تو اسی کی براہ راست قیمت ہے۔