Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15اگست1996
دہلی میں آج میں ہندوؤں کے ایک اجتماع میں شریک ہوگا۔ یہ اس طبقہ کا اجتماع تھا جس کا یہ کہنا ہے کہ ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش کو ملاکر دوبارہ اکھنڈ بھارت بنایا جائے۔ بہت سے لوگ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ میں نے سوچا کہ اس قسم کی خیالی باتیں یہ لوگ کیوں کرتے ہیں اور کیوں بہت سے لوگ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ مجھ میں آیا کہ ساتھ دینے والے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے یہ لیڈر مثالی چیز کے لیے لڑرہے ہیں۔
یہی حال خود مسلمانوں میں ہے۔ کچھ لوگ عالمی اسلامی حکومت کا نعرہ لگاتے ہیں اور مسلمانوں میں ان کو بے شمار ساتھی مل جاتے ہیں۔ اس کی وجہ بھی دوبارہ یہی ہے کہ مسلمان کہتے ہیں کہ یہ حضرات ان کے آئیڈیل کے لیے لڑرہے ہیں۔