Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19اکتوبر1996
جارج برنارڈشا مشہور برطانی ادیب ہے۔ اس کا ایک قول ہے کہ سنہرا اصول یہ ہے کہ یہاں کوئی سنہرے اصول نہیں:
The golden rule is that there are no golden rules.
یہ بات نظری معنوں میں نہیں ہے بلکہ عملی معنوں میں ہے۔ نظری اعتبار سے بلاشبہ یہاں سنہرے اصول موجود ہیں، مگر جب اصول کو عمل میں لانا ہو تو بار بار اصول ٹوٹ جاتے ہیں۔ خارجی حقائق آدمی کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ کسی بات کی اصولی صداقت کو مانتے ہوئے عملی پہلوؤں کی رعایت کرے۔ معیار پسندی بہت اچھی چیز ہے۔ مگر اسی کے ساتھ آدمی کو پریکٹیکل بھی ضرورہونا چاہیے۔