Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28اپریل1996
ڈاکٹر انور عباس صاحب جامعہ ہمدرد (دہلی) میں استاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ ہمدرد میں ایک صاحب ہیں جو الرسالہ پڑھتے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس کی ایک بات سے سخت اختلاف ہے۔ الرسالہ کی تعلیم آیا کہ۔۔ پٹے جاؤ مگر خاموش رہو۔
میں نے کہا کہ یہ تو ایک بے اصل اور خودساختہ بات ہے۔ ہم نے کبھی الرسالہ میں ایسا نہیں لکھا۔ ہم تو دراصل یہ کہتے ہیں کہ فلاں تدبیر کرو تو تم پٹنے سے بچ جاؤگے۔ اور یہ تدبیر عین وہی ہے جس پر خود مذکورہ معترز ذاتی طور پر عامل ہیں۔ یعنی نزاع کے مقام سے اپنے آپ کو دور رکھنا۔ مذکورہ معترض ہمدرد نگر میں رہ کر اپنے آپ کو نزاع کے کام سے ہٹائے ہوئے ہیں، اس لیے وہ پٹنے سے بچے ہوئے بھی ہیں۔