Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9فروری1996
سورہ النور (آیت11)کی تفسیر قرطبی میں دیکھ رہا تھا۔ اس ذیل میں مفسرنے یہ جملہ لکھا ہے کہ خیر وہ ہے جس کا نفع اس کے نقصان سے زیادہ ہو۔ اور شروہ ہے جس کا نقصان اس کے نفع سے بڑھ جائے۔ (والخیر ماذادنفحد علی ضرہ، والشر مازاد ضرہ علی نفحہ) تفسیر القرطبی198/12
یہ ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا میں خیر مطلق اور شر مطلق کا کوئی وجود نہیں۔ یہاں ہر چیز میں کچھ شرط ہوا ہے اور ہر شر میں خیر کا کوئی پہلو شامل ہے۔ اس لیے اس دنیا میں خیر و شر کی وہی صحیح ترین تعریف ہے جو قرطبی نے بیان کی۔