Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31دسمبر1998
لوگ عام طور پر ایسی مجلسوں میں جانا پسند کرتے ہیں جہاں ان کی تعریف کی جاتی ہو، جہاں ان کی شان میں اچھے اچھے الفاظ بولے جاتے ہوں۔ اس قسم کی مجلسوں میں جانا کسی آدمی کے لیے اس کی اناکی تکلیف کا ذریعہ تو بنتا ہے مگر اس کی بھاری قیمت یہ دینی پڑتی ہے کہ ایسے شخص کا علمی وفکری ارتقا رک جاتا ہے۔ عقلمندوہ ہے جو تعریف کے بجائے تنقید کو پسند کرے۔ تعریف آدمی کو فکری اعتبار سے پست کرتی ہے اور تنقید اس کے لیے فکری بلندی کا ذریعہ بنتی ہے۔