Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم فروری1998
کشمیر کے مسٹر الطاف سائمن اور ان کے ساتھی سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ آپ لوگوں نے ’’آزاد کشمیر‘‘ کو اپنا نشانہ بنایا۔ اس کے بجائے اگر آپ ’’ایجوکیٹڈ کشمیر‘‘ کو اپنا نشانہ بناتے تو کشمیر کی تاریخ بالکل مختلف ہوگی۔ موجودہ حالات میں پچاس سال میں آپ نے صرف کھویا ہے۔ لیکن ایجوکیٹڈ کشمیر کو اپنا نشانہ بناتے تو جو کچھ آپ کو ملا ہوا تھا وہ بھی باقی رہتا اور مزید بہت زیادہ آپ حاصل کرلیتے۔ حتیٰ کہ آج ممکن ہے کہ انڈیا کا پرائم منسٹر ایک کشمیری مسلمان ہوتا۔