Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4ستمبر1998
توبہ کی شرط عام طور پر تین بنائی جاتی ہے۔ حالانکہ حدیث میں آیا ہے کہ الندم توبۃ میرے خیال سے اس کی زیادہ صحیح تشریح وہ ہے جو فتح الباری میں بعض علما کے حوالے سے نقل کی گئی ہے۔ اس کے مطابق توبہ کی اصل ندامت ہے بقیہ دونوں چیزیں اصل نہیں ہیں بلکہ اسی ندامت سے نکلتی ہیں (فھما ناشتان عن الندم لااصلان معہ) فتح الباری479/13