Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17نومبر1998
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ کو جو امع الکلم دیے گئے ہیں (اتیت رھوامع الکلم) بن شہاب الرحری نے اس کی تشریح ان الفاظ میں کی ہے: کان یتکلم بالقول اعو جز القلیل الفظ الکثیرامعانی (فتح الباری269/13)یعنی آپ کا کلام مختصر کلام ہوتا تھا جس میں الفاظ کم ہوتے تھے مگر معانی زیادہ۔
یہ کوئی سادہ بات نہیں حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کا کلام صرف ایک ایسے انسان کی زبان سے نکل سکتا ہے جو علم و معرفت میں بہت زیادہ بڑھا ہوا ہو ذاتی طور پر میں اپنے بارے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغمبر ہونے کا سب سے زیادہ یقین ان میں کلیات حدیث سے ہوا۔ جو لوگ حدیث سے انکار کرتے ہیں وہ صرف اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ وہ علم و حکمت کے اسراسر کو نہیں سمجھتے۔