Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4جنوری1998
آج روزہ کی چوتھی تاریخ ہے۔ ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ روزہ تنہائی کی عبادت ہے۔ روزہ میں ضروریات زندگی پر پابندی لگانے کا مقصد یہ ہے کہ آدمی زیادہ سے زیادہ فارغ ہو۔ اور یکسوئی کے ساتھ خدا کی طرف متوجہ ہوجائے۔ آج کل برعکس طور پر روزہ دھوم کی عبادت بن گیا ہے۔ رمضان کے مہینہ میں جو مختلف قسم کی دھوم کی جاتی ہے وہ روزہ کا نقیض ہے۔ رومہ میں خلق سے اشغال کم کرنا مطولب ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ موجودہ زمانہ کے روزہ دار مختلف عنوانات کے تحت خلق سے اپنے اشغال کو بڑھالیتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ صورت حال آدمی کو روزہ کی اصل نعمت سے محروم کردیتی ہے۔ یعنی تنہائیوں میں خدا کی طرف متوجہ ہونا اور خدا سے زمین سے زیادہ ربط قائم کرنا۔