Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
I wish the downfall of the British Empire
یعنی میں برٹش حکومت کا خاتمہ چاہتاہوں۔ یہ جملہ انہوں نے ہر زینہ پر کہا۔ اس طرح انہوں نے پھانسی سے پہلے یہ جملہ تین بار دہرایا۔1947سے پہلے جن لوگوں نے برٹش راج ختم کرنے کےلیے قربانیاں کیں وہ سمجھتے تھے کہ وہ ہندوستان کی ترقی کی راہ سے بہت بڑی رکاوٹ ہٹانے جارہے ہیں۔ مگر جب انگریزکااقتدار ہندوستان سے ختم ہوگیا تو معلوم ہوا کہ یہ رکاوٹ بدستور موجود ہے۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ساری قربانیاں محض کچھ رومانی جذبات کے تحت کی گئی تھیں۔ یہ لوگ اصل حقیقت سے بالکل بے خبر تھے۔