Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16ستمبر1998
مولانا شبلی نعمانی نے1912میں اس وقت کی مسلم سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک طویل مقالہ شائع کیا تھا۔ اس میں انہوں نے دکھایاتھا کہ سیاست کے نام سے اس وقت مسلمانوں کے لیڈر جو کچھ کررہے ہیں۔ وہ صرف ایک بے نتیجہ فعل ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے یہ جملہ لکھا تھا کہ سچ یہ ہے کہ صرف یہ سمجھ لینا کہ موجودہ یا لٹیکس غلط ہے۔ یہی صحیح یا لٹیکس ہے۔ (مقالات شبلی163/8)
عجیب بات ہے کہ 85سال بعد آج بھی عین یہی صورت حال قائم ہے۔ مسلمانوں کے نام نہاد لیڈر آج سیاست کے نام سے جو کچھ کررہے ہیں وہ بے معنی اچھل کود کے سوا اور کچھ نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں میں کسی صحیح اور نتیجہ خیز سیاست کا آغاز صرف اس وقت ہگا جب کہ موجودہ سیاست کو لغو سمجھ لیا جائے۔ مولانا شبلی کے الفاظ میں، غلط یا لٹیکس کے جراثیم قوم کے دل و دماغ میں سرایت کرگئے ہیں۔ اور یہی چراثیم صحیح یا لٹیکس کی طرف متوجہ ہونے نہیں دیتے (مقالات صفحہ163)