Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10جنوری1998
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نبیوں میںآخری نبی ہوں اور میری مسجد آخری مسجد ہے (فانی آخر الانبیاء، وان مسجدی آخر المساجد)(جامع الارسول فی احادیث الرسول285/9)
اس حدیث میں ’’میری مسجد آخری مسجد ہے‘‘ کو لفظی معنی میں لیا جائے تو کوئی شخص اس کا مطلب یہ بتاسکتا ہے کہ مدینہ کی مسجد نبوی آخری مسجد تھی، اس کے بعد کسی اور مسجد کی تعمیر کرنا سرے سے جائز نہیں۔ وہ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے مزید یہ کہہ سکتا ہے کہ اسی لیے رسول اللہ نے فرمایا کہ (جطمت لی الارض مسبھا وطہوراً البخاری کتاب الفہیم) یعنی میرے لیے پوری زمین کو مسجد بنادیا گیا، اس لیے اب الگ سے کسی اور مسجد کی تعمیر کی ضرورت نہیں۔
ظاہر ہے کہ یہ استدلال بالکل بے بنیاد ہے مگر عجیب بات ہے کہ موجودہ زمانہ کے تمام مسلم مفکرین نے اپنی فکر کی عمارت اسی قسم کی بے بنیاد تشریحات اور تعبیرات پر کھڑی کر رکھی ہے۔