Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17اپریل1998
حدیث میں آیا ہے کہ دو آدمی قابل رشک ہیں۔ ایک وہ آدمی جس نے قرآن کو سیکھا اور پھر وہ رات دن اس میں مشغول رہا۔ اور دوسرا آدمی وہ جس کو اللہ نے مال دیا پھراپنے مال کو اس نے حق کے راستہ میں فنا کردیا (درجل آتاہ القر مالا نھو لحلکہ فی الحق)
جس آدمی کے پاس مال ہواس کو وہ یا تو مزید مال کے حصول کے لیے خرچ کرتا ہے یا کوئی خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے۔ مگر سب سے زیادہ خوش قسمت وہ مال دار ہے جس کو مال ملا مگر اس نے اپنے مال کو ذاتی آرزوؤں کو تکمیل کے بجانے اس کو حق کے راستہ میں خرچ کردیا (فتح الباری691/8)