Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20مارچ1998
برادرم محمد خالر عطاندوی سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ اختلاف اور مشورہ دونوں ایک ہی چیز کے دو الگ الگ نام ہیں جب آپ اختلاف کو کھلے طور پر سنیں اور بشرط صحت اس کو مان لیں تو اسی کا نام مشورہ ہے۔ اور جب آپ اختلاف پر بھڑک اٹھیں اور اس کو ذاتی وقار کا مسئلہ بنالیں تو اس کا نام جھگڑا ہے صحت مند ماحول میں اختلاف یا تنقید مشورہ کی صورت اختیار کرکے عبادت بن جاتاہے اور جب ماحول غیر صحت مند ہو تو احتلاف یا تنقید صرف باہمی نزاع بن کر رہیں گا۔