Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14دسمبر1998
ایک ہندوستانی مسلمان پچھلے30سال سے سعودی عرب میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابل پورکے فساد کے بعد ہندوستان کے ایک مرکزی وزیر مسٹر سین جدہ گئے۔ وہاں ہندوستانی سفیر نے ان کے اعزاز میں ایک میٹنگ کی۔ اس میں جدہ میں مقیم ہندوستانی مسلمانوں کو بلایاگیا تھا۔ مسٹر سین نے ایک تقریر کی جس میں ہندوستانی حکومت کی تعریف کی۔ حاضرین سب چپ رہے۔ آخر میں میں کھڑا ہوا میں نے ہندوستانی وزیر اور ہندوستانی سیاست پر سخت تنقید کی۔ میں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف خونیں فساد ہورہے ہیں۔
پھر انہیں ہندوستانی مسلمان نے ایک اور گفتگو کے دوران بتایا کہ میں نے سعودی عرب کی قدیم مسجدوں پر ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ صحابہ و تابعین کے زمانہ کی سیکڑوں مسجدوں کو ڈھادیا گیا ہے۔ جب میں مسجدوں کے اس معاملہ کو نوٹ کرنا چاہا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس کو لکھیں تو او کس میرے حوالہ سے ہرگزنہ لکھیں۔ ہندوستان کے بارے میں وہ اعلان حق کا کریڈٹ لے رہے تھے اور سعودی عرب کے بارے میں اخفاء حق کا طریقہ اختیار کئے ہوئے تھے۔