Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3جون1998
جنتر منتر روڈ (نئی دہلی) پر آریہ سماج کا دفتر ہے۔ یہاں شراب بندی کے مسئلہ پر ایک میٹنگ ہوئی۔ سادھو سنت قسم کے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اور شراب بندی کے خلاف تقریریں کیں۔ شراب بندی کے خلاف مہاتما گاندھی کے زمانہ سے تحریک چل رہی ہے اور اب تک جاری ہے۔ میں اس قسم کے کئی اجتماعات میں شریک ہوا ہوں۔ مگر یہ تحریک اب تک ہندوستان میں شراب بند کرنے کے معاملہ میں کچھ بھی کامیاب نہیں ہوتی۔ حتیٰ کہ اب یہ حال ہے کہ دولت مند ہندوؤں میں شراب اسٹیٹس کی ایک علامت بن گئی ہے۔ کوئی ہندو جب بڑا مکان بناتا ہے تو اس میں بار کا ایک کمرہ بھی ہوتا ہے۔ تقریبات میں شراب اسٹیٹس سنبھل بن گئی ہے وغیرہ۔
میں سمجھتا ہوں کہ شراب بندی کے لیے سب سے ضروری چیز ایک طاقتور عقیدہ ہے۔ اس قسم کا عقیدہ اسلام کے سوا اور کسی بھی مذہب میں موجود نہیں۔ اس لیے کوئی دوسرا مذہب یا اعتقادی نظام شراب کو بند بھی نہیں کرسکتا۔