Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27ستمبر1998
مسٹر پرمودکمار بترا نے بتایا کہ دہلی میں ایک ہندو تاجر ہے۔ وہ بیٹری کابزنس کرتے ہیں اس بزنس میں انہوں نے کروڑوں اور اربو روپیہ کمایا۔یہ دولت بظاہر ایک نعمت تھی مگر وہ ان کے لیے ایک نئی مصیبت کا باعث بن گئی۔ اس کے بعد ان کے خاندان میں زبردست جھگڑے پیدا ہوئے۔ ہر ایک اس کا زیادہ سے زیادہ حصہ چاہنے لگا۔ یہ جھگڑا اتنا بڑا کہ گھر کا سکھ چین رخصت ہوگیا۔ اپنے گھر کا حال بگڑے ہوئے مذکورہ ہندو تاجر نے کہا کہ خوش قسمتی میرے لیے ایک بدقسمتی بن گئی:
Fortime has furned for no insfashure.