Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11جولائی1998
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من رانی فی المنام فقد رانی فان الشیطان لا یتعتل بی (فتح الباری399/12)۔ یعنی جس شخص نے مجھ کو خواب میں دیکھا تو اس نے مجھ ہی کو دیکھا کیوں کہ شیطان میری شکل اختیار نہیں کرسکتا۔
روایت میں آتا ہے کہ دور غدر انہیں عباس کے ایک غیرصحابی نے کہا کہ میں جواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے انہوں نے کہا کہ آپؐ کا واقعہ بیان کرو۔ اس نے خواب میں دیکھا ہوا جلیہ بیان کیا اس کو سن کر عبداللہ بن عباس نے کہا کہ تم نے صحیح دیکھا ہے۔ (صفحہ400) محمد ابن سیربن تالی سے منقول ہے کہ: اذاراہ فی صوریۃ (یعنی جبکہ اس نے رسول اللہ کو آپ کی واقعی صورت میں دیکھا ہو)
خواب دیکھنے والے کا اپنا احساس اس کا ثبوت کے لیے کافی نہیں ہے کہ اس نے واقعی رسول اللہ کو خواب میں دیکھا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ حدیث اصلاً رسول اللہ کے بمدو مسلمانوں کے لیے ہے یعنی وہ مسلمان جنہوں نے آپ کو راہ راست دیکھا تھا اس بناپر وہ خواب کی شبیہ کو اپنے مشاہدے سے مطانقت آئے سمجھ سکتے تھے کہ وہ آپ ہی کی شبیہ تھی جس کو اس نے خواب میں دیکھا بعد کے مسلمانوں کے لیے یہ معاملہ سراسر کافی ہے۔ کیوں کہ بعد کے مسلمانوں کے لیے تصدیق کی جیت کوئی صورت نہیں۔