Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23ستمبر1998
حدیث (ابن ماجہ، الترمذی، النسائی) میں آیا ہے کہ ہمارے اعمال میں سب سے اچھا عمل اللہ کا ذکر ہے(خیراعمالکم ذکراللہ) صوفیا کے زیراثر ذکر کو ورد کے معنی میں لے لیا گیا ہے۔ چنانچہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس حدیث میں اللہ کا ذکر سے مراد اللہ کا ورد ہے۔ مگر یہ درست نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے ذکر سے مراداللہ کی یاد ہے۔
یاد ہمیشہ یا تو اس کی نسبت سے ہوتی ہے جس کو یاد کیا جارہا ہوں۔ ایک عام چیز کی یاد سادہ طور پر محض حد ہوگی۔ مگر خداوند ذوالجلال کی یاد کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔ خدا کی یاد اس کی صفات کمال کے ساتھ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کسی شب کو خدا کی حقیقی یاد نصیب ہوتی ہے تو وہ اس کے سینہ میں زلزلہ او طوفان کی کیفیت پیدا کردیتی ہے۔ اس قسم کی یاد بلاشبہ تمام اعمال میں سب سے بڑا عمل ہے۔