Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25دسمبر1998
ہندوستان کے موجودہ وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کا آج75ویں سالگرہ تھی۔ آج ان کی پارٹی کے لوگوں نے ان کو مبارکباد دینے کے لیے دہلی کے ایک ہال میں اجتماع کیا۔ وہاں ان کی پارٹی والوں نے ایک ڈرامائی واقعہ کیا۔ ہال کے اندر مکمل طور پراندھیرا کردیا گیا۔ اس کے بعد اٹل بہاری واجپئی نے اٹھ کر ایک لیمپ جلایا اور اچانک سارے ہال میں اجالا ہوگیا۔ اس طرح انہوں نے یہ تاثر دیا کہ اٹل بہاری واجپئی سے ملک کو اندھیرے سے نکال کر اجالے میں لانے والے ہیں۔
ہال کے اندر تو اندھیرے کا اجالے کا بدلنا ایک منٹ میں ہوگیا لیکن بی جے پی کے لیڈر اٹل بہاری واجپئی کی حکومت ملک میں اور اب تک کہیں اجالے کی کوئی کرن نمودار نہیں ہوئی۔ اس پارٹی کا یہی عام مزاج ہے۔ چنانچہ ہندوستان ٹائمس نے اپنے ایک ایڈیٹوریل میں لکھا تھا کہ ان لوگوں کی سیاست ناٹک پر مبنی سیاست (Natak based pointis)ہے۔