Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
تو کیا وہ ہم کو ہر ایک جرم کی سزا دے گا پھر اپنے رحم وکرم کا ثبوت کیا دے گا
یہ محض شاعری ہے نہ کہ کوئی حقیقت، خدابلاشبہ رحم اور کرم والا ہے۔ مگر خدا کے رحم وکرم کا تعلق جرم سے نہیں ہے بلکہ عجز سے ہے۔ جرم اپنی محروصورت میں ایک سرکشی ہے۔ اور سرکشی بلاشبہ ناقابل معافی ہے۔ لیکن جو آدمی جرم کرنے کے بعد جرم کا اعتراف کرے، جس آدمی کا جرم اس کے اندر یہ احساس پیدا کرے کہ وہ کتنا زیادہ عاجز اور حقیر ہے کہ اس نے ایسا غیر انسانی فعل کیا۔ اس احساس کے تحت وہ خدا سے معافی مانگے تو ایسے انسان کو خدا اپنے رحم وکرم کی بناپر معاف کردے گا۔ سرکشی آدمی کو خدائی رحمت سے دور کرتی ہے اور عجز اس کو خدا سے قریب کرنے والا ہے۔