Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13اگست1998
قرآن میں بتایا گیا ہے کہ خدا انہیں اس جنت میں داخل کرے گا جس کی امتحان انہیں دنیا میں کرادی ہے۔ (محمد) دوسری جگہ ہے کہ اہل جنت میں جنت کا اتحاد کو چکھیں گے تو وہ کہیں گے کہ یہ تو وہی پھل ہیں جو ہمیں دنیا میں دئے گئے تھے (البقرہ)
اس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ جن لوگوں کی معرفت زیادہ بڑھ جاتی ہے وہ خدا کی توفیق سے ان دنیا میں جنت کا ادراک کرنے لگتے ہیں۔ دنیا کی ہر چیز میں انہیں حقیقت کی جھلک دکھائی دینے لگتی ہے۔ پھر یہ کہ جن لوگوں کو معرفت کا یہ درجہ حاصل ہوجائے وہ موت کے بعد ضرور جنت میں داخل کئے جائیں گے۔ آخرت میں انہیں جنت سے محروم کرنا گویا ایک بار جنت میں داخل کرکے دوبارہ وہاں سے نکال کر باہر پھینک دینا ہے۔ اور خدا ایسا نہیں کرسکتا کہ ایک بار جس کو جنت میں داخل کردے اس کو دوبارہ جنت سے نکال کر جہنم میں ڈال دے۔