Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26دسمبر1998
ہرکام کا ایک آغاز ہے۔ آغاز کے بعد ہر کام دھیرے دھیرے بڑھ کر تکمیل کے مرحلہ تک پہنچتاہے۔ یہی ہر کام کا فطری طریقہ ہے۔ آدمی جب کسی کام کو جلدی کرنا چاہے تو وہ گویافطرت کے نظام کی پیروی کیے بغیر نتیجہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ مگر ایسا نتیجہ کبھی حاصل ہونے والا نہیں۔ اس دنیا میں کوئی نتیجہ فطرت کے نظام سے موافقت کرکے نکلتا ہے۔ فطرت کے نظام سے انحراف کرکے یہاں کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیاجاسکتا۔