Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم اکتوبر1998
امام شعبی (م103ھ) سے کسی نے پوچھا کہ ابلیس کی بیوی کا نام کیا ہے؟ پوچھنے والے کا مقصد غالباً یہ تھا کہ جب ابلیس کے بارے میں اللہ نے فرمایا کہ وہ جن تھا تو یقیناً کوئی جنیہ ہوگی جو ابلیس کی ’رفیقۂ حیات‘ ہونے کی بناپر ’’ملکۂ شیاطین‘‘ ہوگی۔ امام شعبی نے یہ جواب دیا: میں ابلیس کی شادی میں شریک نہیں ہوا تھا کہ مجھے معلوم ہوتا۔(ذہنی تذکرۃ الحفاظ ج،ص82)
یہ ایک گالی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ الٹے قسم کے سوالات کا جواب دینے کے لیے علماء کا طریقہ کیا ہونا چاہیے۔