Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22مئی1998
ریڈیوپاکستان کا ایک خصوصی پروگرام آرہا تھا۔ اس کا عنوان تھا: ریڈیو عہد بہ عہد۔ یہ پروگرام ریڈیو پاکستان کے50سال پورہ ہونے پر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان کے سابق کارکن اپنے تاثرات پیش کررہے تھے۔ ان میں سے ایک مسٹر الطاف گوہر تھے۔ وہ شروع زمانہ میں ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانی کی عمر میں جب میں ریڈیو پاکستان میں انٹرویو دینے کے لیے آیا تو اس وقت وہاں ایک انگریز ڈائرکٹر تھا۔ اس نے مجھ سے پہلا سوال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کتنے اسٹیشن ہیں:
How many stations are there in Pakistan?