Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22مارچ1998
غزوہ بدر کے سلسلہ میں جو واقعات آئے ہیں ان میں سے ایک واقعہ وہ ہے جس کو میہ مزین سیاسی نے روایت کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ سے پہلے صحابہ سے کہہ دیا تھا کہ قریش کے فوج کے کچھ لوگ ہماری دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ محض قبائلی دباؤ کے تحت آتے ہیں ان کو قتل نہ کیا جائے۔ تم میں سے جو شخص ابوالبخری بن حشام اور بھاس بن عبدالمطلب کو پاتے تو وہ آپ کو قتل نہ کرے اس لیے صحابہ بجائے قتل کے جن لوگوں کی گرفتاری کے درپے رہے۔
چنانچہ محمد زبن زیاد انصاری نے جب ابوالخجتری کو دیکھا تو کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو تیرے قتل سے منع کیا ہے۔
ابوالبختری کے ساتھ ایک رفیق بھی تھا جو مکہ سے اس کے ساتھ آیا تھاجس کا نام جنادہ بن ملحیہ تھا۔ ابوالخجتری نے کہا میںا رفیق بھی۔ مجذرنے کہا ہرگز نہیں۔ خدا کی قسم ہم تیرے رفیق کو ہرگز نہیں چھوڑسکتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو صرف تیری بابت حکم دیا ہے ابوالخجتری نے کہا خدا کی قسم یہ مجھ سے نہیں ہوسکتا کہ میں اپنے ساتھی کو چھوڑدوں کل کو مکہ کی عورتیں مجھ کو طعنہ دیں گی کہ فقط اپنی جان بچانے کے لیے اپنے رفیق کو چھوڑدیا اور یہ رجز پڑھتا ہوا حملہ کے لیے آگے بڑھا۔