Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6مئی1998
ڈاکٹر شیوکمار پودلر پچھلے چالیس سال سے امریکہ (شی گن) میں رہتے ہیں۔27اپریل1998کو اندور میں ایئرپورٹ پر کچھ دیر تک ان کا ساتھ رہا۔ ان سے میں نے پوچھا کہ یہ بتائیے کہ امریکہ کی طاقت کا راز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ لوگ سیلف کرٹسزم کو بہت آسانی سے سویکار کرتے ہیں۔ اس سے ان کا امیروومنٹ جاری رہتا ہے۔‘‘
یہ بے حد اہم بات ہے۔ اس دنیا کا قانون یہ ہے کہ حق پرست بھی اگر تنقید کو امرممنوع سمجھ لے تو اس کی ترقی رک جائے گی۔