Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31جنوری1998
خدا کو ماننا عجیب ہے۔ مگر خدا کو نہ ماننا اس سے بھی زیادہ عجیب ہے۔ جب میں خدا کو مانتا ہوں تو میں عجیب تر کے مقابلہ میں عجیب کا انتخاب کررہا ہوں۔ آدمی مجبور ہے کہ وہ ان دومیں سے کسی ایک کو مانے۔ کوئی تیسرا انتخاب اس کے لیے ممکن نہیں۔ ایسی حالت میں زیادہ مقعول بات یہی ہے کہ عجیب ترکے مقابلہ میں عجیب کو اختیار کیا جائے۔