Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12مئی1998
ایک حدیث ہے کہ: من بدّل دینہ فاقتلوہ (فتح الباری173/6)یہ ایک خبرواحد ہے۔ ابن حجر العستلافی نے اس کی تائید میں قرآن کی کئی آیتیں نقل کی ہیں (280/12) مگر ان آیتوں میں سے کسی آیت میںیہ حکم نہیں کہ مرتد کو قتل کردو۔ اس کے برعکس ایک آیت میں مرتد کے لیے موت کا ذکر آیا ہے (البقرہ218)قرآن کے یہ تمام حوالے علی اعتبار سے غیر معلق ہیں۔
اس معاملہ میں علمی موقف یہ ہے کہ قتل مرتد کا حکم قرآن میں تو نہیں مگر ایک خبرواحد میں اس کا ذکر ہے جس کو بخاری نے نقل کیا ہے۔ تاہم اس کی تشریح میں معتدد اختلافات ہیں۔ مثلاً یہ کہ مرتد کو قتل کیا جائیگا لیکن مرتدہ کو نہیں۔ اس طرح کئی علماء یہ بھی کہتے ہیں کہ دین سے بھرنے والے کو ہمیشہ سمجھایابجھایا جائیگا۔ اس کو قتل نہیں کیا جائیگا۔ سنسان قرآن کی صفاحۃ میں رائے ہے۔ مزید انہوں نے اس رائے پر عبدالللہ ابن عیاس کی طرف منسوب کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بھی یہی حوالے رکھتے تھے۔ فتح الباری (280/12)