Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7ستمبر1998
ابردارر اور الترمذی نے ایک حدیث نقل کی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: من قال استغفراللہ الذی لاالہ الاھو الحی القیوم واتوب الیہ غفر وان کان قد فرمن الزحن (مشکوٰۃ المصابیح727/2)جس نے کہاکہ میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں جس کے سوا کوئی الہ نہیں وہ حی اور قیوم ہے، میں اس کی طرف موٹتاہوں تو اس کو نامعافی دے دی جاتی ہے۔ خواہ وہ میدان مقابلہ سے بھاگا ہو۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جو آدمی مذکورہ الفاظ کو یاد کر لے اور گناہ کے بعد ان کو اپنی زبان سے اس کو دوہرادے تو اس کی مغفرت ہوجائے گی۔ یہ حدیث باعتبار مفہوم ہے نہ کہ باعتبار الفاظ۔ یعنی گناہ کے بعد آدمی کے اندر شدید قسم کا احساس گناہ پیدا ہو۔ وہ اللہ کے آگے روکے گڑگڑاکے۔ ایسے آدمی کے آنسو اس کے گناہ کو دھو دیں گے، خواہ اس نے کوی بہت بڑا گناہ کردیا ہو۔