Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4جون1998
2جون کو دوردرشن میں ایک پینل ڈسکشن تھا۔ اس میں مشہور پروفیسر یش پال بھی موجود تھے۔ اس کا موضوع گفتگو سائنٹفک ٹمپر (سائنسی مزاج) تھا۔ پروفیسر یش پال نے اپنی بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مراد ٹکنالوجیکل ایجنڈا نہیں ہے بلکہ سوشلا جیکل ایجنڈا ہے۔ اسی طرح ایک اور میٹنگ میں ایک کرشچن پروفیسر تھے۔ ہماری گفتگو کا موضوع اسپریچیول ویلوز (Spiritual Values)تھا۔ انہوں نے گفتگو شروع کرتے ہوئے کہا کہ اصل ضرورت اپلائڈ اسپریچولٹی (Applied Spirituality)کی ہے۔
آج کل کے تعلیم یافتہ لوگ اسی طرح بھاری بھرکم الفاظ بولتے ہیں ۔ اس سے لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ وہ بہت قابل آدمی نہیں، حالانکہ اس کی حقیقت کچھ بھی نہیں ہوگی۔