Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28اکتوبر1998
خواب میں دیکھا کہ میں ایک تعلیم یافتہ ہندو سے بار کررہا ہوں۔ اس نے شکایت کے انداز میں کہا کہ آپ کا مقصد کنفیوژن ہے، آپ ہندوؤں کو مسلمان بنانا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا کہ آپ کنفیوژن کو اتنے محدود معنی میں کیو ںلے رہے ہیں۔ کنفیوژن کا تعلق صرف ہندوؤں سے نہیں ہے بلکہ مسلمانوں سے بھی ہے قرآن میں کہا گیا ہے کہ: یا ایھا الذین آمنو آمِنو (اے ایمان لانے والو ایمان لاؤ) اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کو بھی کنورٹ کرنا ہے۔