Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20جون1998
قرآن کی سورہ نمبر41میں آیا ہے کہ اور اگر ہم اس کی عجمی قرآن بناتے تو وہ کہتے کہ اس کی آیتیں صاف صاف کیوں نہیں بیان کی گئیں۔ کیا طبی کتاب اور عربی لوگ (حم السجدہ 44)
اس آیت کو پڑھ کر ایک شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ قرآن صرف عربوں کے لیے ہے۔ اگر اس کو غیر عربوں کے سامنے پیش کیا جائے تو مذکورہ اصول کے مطابق وہ کہیں گے کہ: کیسا عجمی لوگ اور عربی کتاب۔ یہ اعتراض یقیناً درست نہیں۔ مگر اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے صرف الفاظ کا علم کافی نہیں۔ قرآن کے قاری کے لیے ضروری ہے کہ وہ ظاہری الفاظ کے سوا معنوی حقیقتوں سے بھی باخبر ہو۔ ورنہ وہ قرآن کو صحیح طور پر سمجھ نہیں سکتا۔