Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2اپریل1998
لاتور (مہاراشٹر) سے ایم آر مصلفے کا خط ملا ہے وہ اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ : کل مکھیڈ ضلع ناندیڑ وہاں کے رفقا کے بلانے پر جاناہوا۔ جناب کشی راؤ پاٹل اور دیگر تین ہندو اصحاب الحمد اللہ آپ کی رہنمائی سے اسلام قبول کرچکے ہیں۔ تقریباً چھ گھنٹے تک تبادلۂ خیال ہوا اور میں ذاتی طور پر اپنے ایمان کی تجدید اور تازگی کا اس کو ذریعہ پایا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ الرسالہ مشن کو ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بنائے۔
اس طرح کے واقعات ملک کے اندر اور ملک کے باہر مختلف مقامات پر ہو رہے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس معاملہ کو بڑھائے جاتے یہاں تک کہ دعوت عالمی سطح پر زندہ ہوجاتے۔