Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13نومب1998
مسٹکر بلراج پوری (نئی دہلی) نے ایک کتاب لکھی ہے۔ جو ہندو مائنڈ (Hindu Mind)کے نام سے چھپی ہے۔ اس کتاب میں مسٹر بلراج پوری نے لکھا ہے کہ ہندوستان کا ہندو اسلام کا دشمن نہیں ہے، اگر وہ دشمن ہے تو مسلمان کا دشمن ہے۔ میرے نزدیک یہ بات بے حد اہم ہے۔ مسلمان اگر اس راز کو سمجھ لیں تو ہندوؤں کے خلاف ان کی نفرت بالکل ختم ہوجائے۔
ہندوؤں کی نفرت مسلمانوں سے کیوں ہے۔ اس کی وجہ سیاسی ہے۔ مسلم بادشاہوں نے ہندوراجاؤں کو مغلوب کرکے ہندوستان پر اپنی حکومت قام کی۔ ہندوؤں کی نفرت کی اصل وجہ یہی ہے۔ اسی معاملہ کو خود مسلمانوں کی اس مثال سے سمجھا سکتا ہے کہ انگریزیوں نے ہندوستان آکر مسلمانوں کی حکومت ختم کی۔ جس کے نتیجہ میں مسلمان انگریزوں سے تنفیر ہوگئے۔ یہودیوں نے فلسطین میں مسلمانوں کا سیاسی غلبہ ختم کرکے وہاں اپنی حکومت قائم کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ساری دنیا کے مسلمان یہودیوں سے متنفر ہوگئے یہی معاملہ اس ملک میں ہندوؤں کے ساتھ بھی پیش آیا ہے۔ ایسی حالت میں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ہندوؤں کے منفی جذبہ کو فطری سمجھ کر نظرانداز کریں اور یکطرفہ صبر کے ذریعہ ہندوؤں سے معتدل تعلقات قائم کریں۔