Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16اگست1998
ایٹمی دھماکہ پاکستان میں اس لیے کرنا ضروری ہوگیا تھا کہ اس کے لیے فوجی دباؤ تھا۔ مچھلی والے سے لے کر سیاست داں تک۔ مقتدی سے لے کر امام تک سب یہی رائے رکھتے تھے کہ یہ دھماکہ ہونا چاہیے چنانچہ حکومت کو کرنا پڑا۔ ورنہ لوگ انہیں اٹھا کر باہر پھینک دیتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نفاذ اسلام کے معاملے میں بھی اسی طرح اتحاد اور نقطۂ نظر کی وحدت پیدا ہو تاکہ حکمراں اسے نافذ کرنے پر مجبور ہوجائیں۔
مولانا محمد اکرام اعوان صاحب، ماہنامہ اشتراق لاہور اگست1998۔ یہ ایک خیال قیاس ہے۔ ایٹمی دھماکہ کے بارے میں پاکستانیوں کی رائے نفرت بھارت پر قائم تھی جب کہ شریعت کے نفاذ کے لیے اس قسم کی رائے کا یہ محبت اسلام کے جذبہ پر قائم ہوگی۔ نفسیات اور تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ نفرت کا جذبہ بھڑکانا سب سے زیادہ آسان کام ہے اور محبت کا جذبہ پیدا کرنا، سب سے زیادہ مشکل کام۔