Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29ستمبر1998
خواب میں دیکھا کہ میں چند آدمیوں کے ساتھ ہوں۔ ان میں سے ایک جماعت اسلامی کے سابق امیر محمد یوسف صاحب ہیں جو بہت دبلے دکھائی دیتے ہیں۔ ایک آدمی نے میرے بارے میں مہا کہ یہ آج کل ہم لوگوں سے نہیں بولتے۔ یہ سن کر میں سنجیدہ ہوگیا اور میں نے کہا کہ کوئی شخص اس قسم کی بے رخی کوAffordنہیں کرسکتا۔ کیوںکہ جو شخص انسان کی طرف سے اپنی نظریں بھیرے خدا اس کی طرف سے اپنی نظریں پھیر لے گا۔