Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
ہمیشہ سے اسلام تھا جس پر ہزاں وہ دولت بھی کھوبیٹھے آخرمسلماں
یہ ہندوستانی مسلمانوں کی نہایت صحیح تصویر ہے۔ اصل یہ ہے کہ ہندوستان میں جو ہندو اسلام میں داخل ہوتے وہ زیادہ تر نچلے طبقہ کے لوگ تھے۔ وہ تعلیم یافتہ کل نہ تھے۔ ان کی اکثریت صوفیوں کے اثر سے اسلام میں داخل ہوئی۔ جواہر لال نہرو کے الفاظ میں یہ زیادہ تر گروپ کنورزن (Group Conversion)ہوتا تھا۔ اسلام میں آنے کے بعد ان کی تعلیم و تربیت کا کوئی انتظام نہ ہوسکا چنانچہ وہ مسلمان ہونے کے باوجود اپنی قدیم رسوم پر باقی رہے انہوں نے قدیم ہندورسوم کو اسلامی بناکر انہیں اپنی زندگی میں شامل رکھا مثلاً جب وہ ہندو تھے تو وہ بتوں کو پوجتے تھے۔ اسلام میں آنے کے بعد انہوں نے قبروں کو پوجنا شروع کردیا، وغیرہ۔