Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23مئی1998
برادرخالد ندوی سے میں نے کہا کہ ایک قابل مطالعہ کتاب کی تعریف کیا ہے۔ یہ تعریف قرآن سے معلوم ہوتی ہے۔ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس کو آپ کہیں سے بھی کھول کر اس کا ایک صفحہ پڑھیں تو اس میں آپ کو نصیحت کی بات مل جائے گی۔ یہی تعریف انسانی کتاب کے لیے بی ہے۔ قابل مطالعہ انسانی کتاب وہ ہے جس کو آپ کہیں سے بھی بلا ترتیب کھولیں اور اس کا ایک صفحہ پڑھیں تو اس میں آپ کو سبق اور نصیحت کی کوئی بات مل جائے۔