Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29جون1998
گراہم گرین (Graham Grain)ایک برٹش ناولسٹ ہے۔ وہ1904میں پیدا ہوا اور1991میں اس کی وفات ہوئی۔
اس کی ایک کتاب کا نام The Power and the Gloryہے۔ وہ موجودہ زمانہ کا ایک مقبول رائٹر سمجھا جاتا ہے جس کی کتابیں24زبانوں میں ترجمہ ہوئیں اور دنیا بھر میں دو کروڑ سے زیادہ کی تعداد میں فروخت ہوئیں۔ اس کے سوانح نظام نے لکھا ہے کہ بچپن اور نوجوانی کی عمر میں گراہم گرین کو بہت زیادہ مصیبتوں کا تجربہ ہوا۔ یہاں تک کہ اس نے کئی بار خودکشی کرنا چاہا۔
سوانح نگار نے لکھا ہے کہ انہیں مصیبتوں نے گراہم گرین کو عظیم ادب (Great writy)بنادیا۔ یہ صرف گراہم گین کا بات نہیں دنیا کے بیشتر ممتاز ادیبوں کا معاملہ بھی ہے۔ مصیبت آدمی کی صلاحیتوں کو جگاتی ہے وہ ایک مضمون انسان کو غیر معمولی انسان بنادیتی ہے۔