Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11مئی1998
صلاۃ التسبیح کو احمد بن جنبل اور محبت سے ائمہ موضوع قرار دیتے ہیں۔ مگر ابن حجر العستلافی نے اس کو صحیح قرار دینے کے لیے طبی بحث کی ہے۔ اس سلسلہ میں وہ لکھتے ہیں کہ احمد بن صبئل پہلے اس کو موضوع سمجھتے تھے پھر اس سے رجوع کرلیا۔ چنانچہ علی بن سعید الشافی کہتے ہیں کہ میں نے احد بن جنبل سے صلاۃ التسبیح کے بارے میں سوال کیا۔ تو امام احمد نے کہا کہ میرے نزدیک اس میں کوئی صحت نہیں (وقدحاء عن احمد انہ رجع من ذلک مقالی علی بن سعید السانی سالت احمد بن صلاۃ التسبیح فقال لا یصح فیھا عندی شی) مشکوٰۃ المصابیح177/3
یہ ایک مثال ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ جب آدمی کے اوپر کسی فکر کا غلبہ ہو تو وہ اس کے خلاف جنتیوں کو سمجھ نہیں پاتا۔ ابن حجر العستلاہی بہت بڑے عالم ہیں۔ مگر چونکہ ان کا میدان یہ ہے کہ صلاۃ التسبیح کی روایت ایک صحیح روایت ہے اس لیے وہ زبردستی یہ ثابت کرنا چاہتے کہ امام احمد نے اپنی اس رائے سے رجوع کرلیا تھا۔ غالباً انہوں نے اپنے اس دعوہ کی بنیاد رکھی کہ مذکورہ مسائل کے جواب میں امام احمد بن حنبل نے موضوع کا لفظ استعمال نہ کرتے ہوئے وہ کیا جواوپردرج کیا گیا ۔ حالانکہ علمی طور پر دونوں میں کوئی فرق نہیں۔