Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25مئی1998
عرفان احمد کشمیری ایم ایس سی کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ میں نے آپ کی کتاب گوڈارائزز (God Arises) پڑھی ہے۔ اس کتاب میں آپ کہتے ہیں کہ سائنس کا علم ایک ناقص علم ہے اور اسلام ایک کامل علم ہے پھر ناقص علم کیونکر کامل علم کو ثابت کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
میں نے کہا کہ آپ نے شاید اس کتاب کو صرف ایک بار پڑھا ہے۔ اس قسم کی کتاب کو ایک بار پڑھ کر اس کو سمجھنا ممےکن نہیں۔ پھر میں نے بتایا کہ اس کتاب میں میرا مقصد سائنس کو ناقص علم ثابت کرنا نہیں ہے۔ مذکورہ بات میں نے جس ریفرنس میں کہی ہے وہ یہ ہے کہ جو لوگ سائنس طرزفکر سے متاثر ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں سائنس کے ذریعہ اسلام کو سمجھاؤ۔ ایسے لوگوں سے میں کہتا خود کو سائنس کے اسلوب میں اسلام کی وضاحت صرف سائنس کے ذریعہ ورک ہی میں ممکن ہے۔ سائنس کا موقف اپنی مذکورہ دریافت کے مطابق یہ ہے کہ موجودہ دنیا میں کسی چیز کو حتمی انداز میں ثابت کرنا ممکن نہیں۔ ہمارا علم ہم کو صرف Provability تک لے جاسکتا ہے۔ میں نے اس کتاب میں اس مفہوم میں اسلام کا سائنس ثبوت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ میری کوشش یہ ہے کہ میں سائنس کے حقائق کو استعمال کرکے اسلام کی اسکالی صداقت کو ثابت کروں ایک آدمی کے سامنے جب یہ بات ثابت ہوجائے تو اس کے بعد وہ براہ راست اسلام کا مطالعہ کرے گا اور پھر انشا ء اللہ اس کو وہ چیز حاصل ہوجائے گی جس کو اعتقادی یقین کہا جاتا ہے۔