Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9مئی1998
جب حضرت علی کے قتل کی خبر حضرت معاویہ کو ملی تو اس کو سن کر وہ رونے لگے۔ ان کی بیوی نے ان سے کہا کہ آپ ان کے اوپر روتے ہیں حالانکہ آپ نے ان سے جنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ تمہارا میرا ھو، تجھ کو نہیں معلوم کہ لوگوں نے آج فضل اور فقہ اور علم کے اعتبار سے کتنی بڑی شخصیت کھو دی۔ (لاجاء خبر قتل علی الی معاویہ قلعل بیکی فقالت لہ امراتہ انبکنہ قد قاتلتہ فقال ویحک انک لا قدرین مافقد الناس من الفضل والفقۃ والعلم) البدایہ النھایہ۔
اس واقعہ سے ایک سبق یہ ملتا ہے کہ کوئی صاحب علم اگر حکمراں ہے سیاسی ٹکراؤ نہ کرے تو حکمراں اس کا غیر معمولی احترام کرے گا اور اس کو غیر سیاسی میدان میں کام کرنے کے لیے ہر قسم کے مواقع فراہم کرے گا۔