Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26نومبر1998
ایک تعلیم یافتہ خاتون سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ عورت اور مرد کا معاملہ سادہ طور پر حنفی مساوات (Gender Equality)کا نہیں ہے۔ اس قسم کی حالی مساوات غیر فطری ہے عورت اور مرد تو درکنار، وہ عورتوں عورتوں اور مردوں مردوں میں بھی نہیں ہوتی۔ اس معاملہ میں اصل مسند دو طرفہ پہلوؤں کے درمیان ایک پیچیدہ توازن (Inpricate Balance)قائم کرسکا ہے اور خداکے دین میںیہی چیز تعلق رہا ہے۔ مثال کے طور پر ایک طرف خدا کے گھر کے نظام کو سنبھالنے کے لیے مرد کو اس کا انتظامی ہیڈ (Administrative Haed)بنا دیا۔ دوسری طرف اولاد کے اندر ماں کی طرف زیادہ کشش رکھ دی۔ اس طرح گھر کے نظام میں دو طرفہ توازن قائم کردیا۔