Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23اپریل1998
کرشنا مینن غیر معمولی ذہین آدمی تھے۔ اس کے ساتھ وہ نہایت حاضر جواب تھے۔1947سے پہلے انہوں نے لندن میں ہندوستان کی آبادی کی حمایت کی۔ ایک میٹنگ میں کسی انگریز نے فخر کے ساتھ کہا کہ برٹش امپائر پر خدا کی رحمت ہے کہ اس میں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا۔ کرشنا مینن نے فوراً جواب دیا۔ برٹش امپائر میں سورج نہیں ڈوبتا کیونکہ خدا تاریکی میں برٹش پر اعتماد نہیں کرتا:
The sun does not set in the British empire because God does not truat the British in the dark
مگر کرشنا مینن کے بارے میں میری رائے اچھی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ذہانت کو تعمیری کام میں استعمال نہیں کیا۔ ان سے ہندوستان کو جتنا نقصان پہنچا اتنا شاید کسی اور انڈین سے نہیں پہنچا۔ وہ نہرو کے دوست تھے۔ یہ دراصل کرشنا مینن ہی تھے انہوں نے نہرو کے ذریعہ سے ہندوستان میں وہ چیز رائج کروائی جس کو میں راج گوپال آچاریہ لائسنس پرمٹ راج کہا کرتے تھے۔ اس نظام نے ہندوستان کو اتنا زیادہ تباہ کیا کہ اب شاید سوسال میں بھی اس کی تلافی ممکن نہیں۔