Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27مئی1998
کویت ریڈیو پر عربی نشریات سن رہا تھا۔ اناؤنسر نے اچانک کھلے ’’البقاء للہ‘‘ یعنی بقا صرف اللہ کے لیے ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ریڈیو سے وجودخداوندی پر کوئی سائنٹفک بحث نشر ہونے والی تھی۔ یہ دراصل کویت کے ایک بزرگ کی موت کی خبر تھی۔ اناؤنسر نے البقاء للہ کہہ کر موصوف کی موت کی خبر دی اور اس کے بعد کہا: انا للہ وانا الیہ راجعون۔
یہ اسلامی کلچر کی ایک مثال ہے۔ اسلام میں جن اذکار اور دعاؤں کی تقلیم دی گئی ہے ان کی روح یہ ہے کہ ہر موقع پر آدمی کی توجہ اصل حقیقت (خدا اور آخرت) کی طرف موڑدی جائے۔ مذکورہ واقعہ اس کی شکل اس وقت کے لیے ہے جب کہ کسی کی موت کا واقعہ ہوا ہے۔