Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17ستمبر1998
مولانا شبلی نعمانی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ فطرت انسانی جس قدر اختلاف کے لیے موزوں ہے، اتفاق کے لیے نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اختلاف کی حالت میں جس طرح تمام جذبات مشتعل ہوجاتے ہیں، اتفاق کی حالت میں نہیں ہوتے۔ (مقالات شبلی170/8)
یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان اختلاف کے وقت زیادہ بھڑک اٹھتا ہے۔ کیوں کہ اختلاف کے وقت اس کی انا جاگ اٹھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کا امتحان سب سے زیادہ اختلاف کے وقت ہوتا ہے، اتحاد کے وقت نہیں۔ اختلاف کے وقت ہی یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی انسان کیا ہے اور کیا نہیں۔