Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11اکتوبر1998
ڈاکٹر شمش الآفاق صاحب کا ٹیلی فون آیا کہ ہمارے الرسالہ کے ایک قاری آئے ہیں وہ آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ وہ آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے الرسالہ سے کیا پایا۔ انہوں نے جواب دیا کہ میری سمجھ میں یہ آیا کہ آپ ہندوستان کے مسلمانوں سے یہ کہتے ہیں کہ وہ اس ملک میں صبروبرداشت کے ساتھ رہیں۔ میں نے کہا کہ یہ تو ایسا ہی ہے جیسے کوئی مجھے قتل کردے۔ میں کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہندوستان میں بھی صبرواعراض کے ساتھ رہنا ہے۔ صبر واعراض کے ساتھ رہنا ہے اور صبر کے باہرحق۔ خواہ ہندوستان ہو یا پاکستان یا اور کوئی ملک ہر جگہ آپ کو صبرواعراض کے ساتھ ہی رہنا پڑتا ہے۔ اس دنیا میں کامیاب زندگی کا کوئی دوسرا طریقہ نہیں۔